the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر سیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔

ایڈیلیڈ میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 369 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 49 اوورز میں 312 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ شرجیل ایک مرتبہ پھر سنچری مکمل نہ کر سکے اور 79 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ عمر اکمل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ کوشش ٹیم کے کسی کام نہ آ سکی۔

ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی



پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور کپتان اظہر علی چھ جبکہ محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کلائی پر پیٹ کمنز کی گیند لگنے کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جب کہ ہیزل وڈ، زمپا اور پیٹر کمنز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ابتدائی نقصان کے بعد شرجیل خان اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.